تیمرگرہ:سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اپنےساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ اٹھ دسمبر کو پشاور میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ریلی میں صوبہ بھر سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کر کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے،26ویں ائینی ترمیم سے متنازع شقوں کا خاتمہ جمعیت علماء اسلام کا کارنامہ ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری شادی اور اسلام سے متصادم کسی بھی فیصلے کو ماننے کے لیے ہرگز تیار نہیں جے یو ائی ہر سطح پر مذکورہ فیصلے کے خلاف مزاحمت کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا،کنونشن سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی،فینان سیکرٹری نور اسلام،صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان،صوبائی رہنما قاضی ایاز الدین،ضلعی امیر سراج الدین جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،مولانا عطا الرحمن نے کہا جمیعت علماء اسلام

خواتین شہید کیے جا چکے ہیں عالمی دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے اپیل کی کہ تمام مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے انہوں نے کہا کہ اٹھ دسمبر کو پشاور میں جے یو ائی خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام منعقدہ اسرائیل مردہ باد ریلی میں صوبہ خیبر پختنخواہ کے تمام اضلاع سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کر کے اپنی مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

تبصرہ لکھیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *