قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں . مولانا سعید یوسف
امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان نے کہا کہ ختم نبوت بل کی منظوری بڑا کارنامہ پینالیس سالہ جدو جہد کے بعد قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینا اہم اور تاریخی کامیابی ہے ،وزیر اعظم اور انکی کابینہ ختم نبوت کا حقیقی سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ،اس فیصلہ سے جہاں پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا اور ریاست کو حقیقی معنوں میں اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اہم اور سنگ میل ثابت ہو گا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزراء اسمبلی ،سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ریاست بھر کے علماء کی محنت رنگ لائی ،وزیر اعظم اور موجودہ حکومت نے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کیلئے رقم کر دیا پینتالیس سال کے بعد ختم نبوت کے دفاع اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا کریڈٹ وزیر اعظم فاروق حیدر کو جاتا ہے جنہوں نے ریاست بھر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا اور سچا عاشق رسو ل ہونے کا ثبوت دیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نو فروری کو ریاست بھر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا
